بلوچستان کے تمام اسکولز اور کالجز میں موسم سرماکی تعطیلات (کل) سے ہورہی ہیںجو 28فروری تک جاری رہیں گی ،سیکرٹری تعلیم بلوچستان

بدھ 25 نومبر 2020 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) بلوچستان کے تمام اسکولز اور کالجز میں موسم سرماکی تعطیلات جمعرات سے ہورہی ہیں ،کورونا وائرس کے باعث بیس روز قبل ہونے والی تعطیلات آئندہ برس 28فروری تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تعلیم بلوچستان شیر خان بازئی نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات کل سے شروع ہورہی ہیں ، موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ وفاقی وزرات تعلیم کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر کیا گیا ،شیر خان بازئی نے بتایا کہ تعطیلات کا نوٹی فیکشن وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کی روشنی میں ایک دو روز میں جاری کیا جائے گاتاہم تعطیلات 26نومبر سے شمار ہوں گی۔

سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر کے کالجز بھی موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج جمعرات سے بند کئے جا رہے ہیں یہ تعطیلات 28فروری تک ہوں گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں