حکومت چاہے جتنے بھی مقدمات بنا لے یا گرفتاریاں کرلے ملتان کاجلسہ ہو صورت میں ہوگا،سردار سربلند جوگیزئی

جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعرات 26 نومبر 2020 21:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت چاہے جتنے بھی مقدمات بنا لے یا گرفتاریاں کرلے ملتان کاجلسہ ہو صورت میں ہوگا یہ جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کورونا وائر س سے جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اپنے جانے کے خوف سے اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ وہ اب پارٹی رہنمائوں اور جیالوں کے خلاف جعلی اور من گھرٹ مقدمات بنا کر انہیں گرفتار کر رہی ہے لیکن حکومت کو شاید معلوم نہیں کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جیلوں سے بھری پڑی ہے پارٹی کے قائد سے لیکر صدر آصف زرداری تک ہر رہنماء نے جیل کاٹی اور سرخرو ہوئے جبکہ جس بھی حکمران نے پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی وہ خود بھی ختم ہوا اور اسکا نام تاریخ کے سیا ہ ترین بابوں میں لکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کومعلو م ہوچکا ہے کہ اسکا جانا طے ہے اب وہ بوکھلاہٹ میں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے خلاف ناکام حربے آزما رہی ہے حکومت کا جانا حقیقت اورٹھن چکا ہے عوام نے نااہل حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے پاکستان کے عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری، لاٹھی گولی کی سرکار کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ملتان کا جلسہ ہر حال میں ہوگا اور اس میں عوام کا سمندر شریک ہوگا انہوں نے کہا کہ ملتان کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔انہوں نے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر انکی جلد صحت یاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں