رئیسا نی ٹا ئو ن کے با سی مو سم سر ما میں بجلی کی طویل بند ش اور سو ئی گیس کے پر یشر میں کمی کی وجہ سے پر یشان

جمعرات 26 نومبر 2020 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) کوئٹہ کے علا قے بر وری میں وا قعے رئیسا نی ٹا ئو ن کے با سی مو سم سر ما میں بجلی کی طویل بند ش اور سو ئی گیس کے پر یشر میں کمی کی وجہ سے پر یشان ہیں مغر بی با ئی پاس فیڈر سے منسلک اس علا قے میں دس سے با رہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لوڈ شیڈنگ کے علا وہ شٹر ڈائون ، فالٹ اور فنی خرابی کے نا م پر پورا دن بجلی بند رکھی جا تی ہے اس صورتحال میں کیسکو کے صار فین اور وہاں کے با سی ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری روکنا کیسکو اہلکار کا کام ہے مگر وہ صارفین جو بل کی ادا ئیگی کر رہے ہیں انہیں کیوں اذیت میں مبتلا کر رہی ہے دوسری جانب اس علا قے میں سو ئی سدرن گیس پر یشر نہ ہو نے کے بر ار ہے جبکہ اس سے ملحقہ علا قے ریلوے ہا ئوسنگ سو سا ئٹی میں سو ئی گیس پر یشر بہترین ہے علا قہ مکینوں نے جنرل میجر سوئی سدرن گیس کمپنی سے اپیل کی ہے کہ رئیسانی ٹا ئون میں سو ئی گیس کے پر یشر میں کمی کے مسلے کوفو ری طور پر حل کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں