جمعیت کے خلاف کچھ درباری نوکری پکی کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لینے میں لگے ہیں ،مولانا عبد الرحمن رفیق

پوری قوم جانتی ہے مدارس اسلامیہ، اسلام پسندوں، حریت پسندوں کی جماعت صرف جمعیت علماء اسلام پاکستان ہے ، امیر جے یو آئی کوئٹہ

جمعہ 15 جنوری 2021 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی عبد السلام ریئسانی مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ مسعود احمد حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی چوہدری محمد عاطف مفتی نیک محمد فاروقی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حافظ رحمان گل اور دیگر نے کہا کہ جمعیت کے خلاف کچھ درباری نوکری پکی کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لینے میں لگے ہیں حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ ان کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہے اور پوری قوم جانتی ہے کہ مدارس اسلامیہ، اسلام پسندوں، حریت پسندوں کی جماعت صرف جمعیت علماء اسلام پاکستان ہے آج پورے ملک کی سیاست جمعیت کے اردگرد گھومتی ہے قیادت کے خلاف پروپیگنڈوں کو اہل بلوچستان نے قبول نہیں کیا قائدملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کے شان دار دورے نے کٹھ پتلیوں اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے والے درباریوں کی نیندیں حرام کردیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تفریق اور منافرت کی سیاست کو مسترد کرکے عوام کو حقیقی آزادی کادرس دے چکی ہے اب اس کی راہ میں رکاوٹیں تھم نہیں سکتیں انہوں نے کہا کہ خوش حال پرامن اور تعلیم یافتہ پاکستان کی تشکیل کے لئے عوام نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ولولہ انگیز قیادت کو دل سے تسلیم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ملک کی اسلامی تشخص آئین کی بالادستی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے روشن کردار ادا کیا ہے ملک کی خوشحالی قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور محبت کانام ہی جمعیت علماء اسلام ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور نظریاتی طور پر اسلام سے جڑا ہوا ہے اس میں کوئی اور نظریہ نہیں چل سکتا پاکستان کے قیام کا مقصد بڑا واضح ہے کہ آئین قرآن و سنت پر مبنی ہوگا اس کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد مرتے دم تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کے دباؤ میں آکر وقت کے حکمرانوں نے ہمیشہ آئین سے انحراف کرکے قادیانی لابی اور یہودی لابی کو سپورٹ کیا ہے اس کا راستہ روکنا ووٹ کے ذریعے سے عوام کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا یہ واحد حکمران ہیں جو بول کے مخالف عمل کو یوٹرن سے تعبیر کو اچھے سیاستدان کی علامت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے بغل بچے اسرائیل اور بھارت کو پاکستان کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی حیثیت کو ختم کرنے چھوڑا ہوا ہے اور یہ کام نام نہاد تجزیہ کار اور میڈیا کے افراد بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لئے کبھی سیکولر ریاست کبھی جنسی آزادی کے لئے بے راہ روی، کبھی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوششیں کرتے ہیں تاکہ پاکستان سے اسلام کو ہمیشہ ختم کرنے کے لئے را، امریکن سی آئی اے اور اسرائیلی سیکرٹ سروس موساد کی سرپرستی میں انٹرنیشنل این جی اوز، قادیانی اور یہودی لابی کام کر رہی ہیں ان کی سازشوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی ہوئی نظریاتی دیوار ہے انہوں کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہیں ملک اور اسلام مخالف ماحول بنانے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، انہوں نے کہا ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو بدترین دھوکہ دیاگیا اور ملک کو معاشی اقتصادی طور پر کھنگال کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام پورے پاکستان کے عوام کے مستقبل کی جنگ لڑرہی ہے پی ڈی ایم کی تحریک ہی سے قوم کو نااہلوں سے نجات مل جائے گی دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلسِ عاملہ کے اراکین نے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں