کوئٹہ، بلوچستان میں شہری سمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

منگل 20 اپریل 2021 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ایشیا کے بیشتر مسلم ممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، بلوچستان میں شہری سمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے سمارٹ لاک ڈان اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک اور تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کی طرف سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے گئے ہیں اور صوبے میں لاک ڈان کا نفاذ کیا گیا ہے شہریوں کو چایئے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ ماہرین طب کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر ایشیا کو خطرناک حد تک متاثر کرسکتا ہے اور بھارت میں بھی کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی لاک ڈان کا خاطر میں لایا گیا جس کی وجہ سے آج بھارت میں سینکڑوں افراد کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں حالیہ کرونا کی لہر انتہائی خطرناک ہے جو بچوں کو زیادہ متاثر کرسکتا ہے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرتے ہوئے حکومتی اقدامات جو انسداد کرونا کے حوالے سے کئے جارہے ہیں پر سختی سے عمل پیرا ہوکر اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے تعاون کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں