ًصوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ

اتوار 9 مئی 2021 23:00

ﷺ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ شہر میں لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید سادگی سے منائیں اور چھٹیاں اپنے گھروں پر گزاریں ، کورونا وبا کی حالیہ لہر پر قابو پانے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرناہوگا ۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا تنہا حکومت، انتظامیہ یا کسی ایک طبقے کا نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے جس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ سمیت تمام طبقوں کو مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل کے تحت کام کرنا ہوگا۔ یہ ایک مشکل وقت ہے اس مشکل وقت سے نکلنے کے لئے تمام طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے مزیدکہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے نتیجے میں کاروباری طبقے خصوصا چھوٹے تاجروں اور عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

حکومت کبھی نہیں چاہتی کہ لوگوں کے کاروبار بند ہوں۔ معاشی سرگرمیاں محدود ہوں اور لوگوں کا روزگار ختم ہو۔ لیکن حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو سب سے مقدم رکھے اس لئے صوبائی حکومت اس وبا سے لوگوں کو محفوظ بنانے کے لئے کچھ ضروری اقدامات اٹھار ہی ہے لیکن حکومتی اقدامات تب تک موثر ثابت نہیں ہونگے جب تک عوام انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ نہ کرے۔

۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ہوا تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔جس سے بچنے کے لئے حکومت کو کچھ مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔ لیکن اگر حالات مزید خراب ہوگئے تو حکومت کو مزید سخت فیصلے لینے ہونگے انہوں نے تاجر برادری کہا کہ تاجر برادری مزید 3 سے 4 دن احتیاط برتنا ہوں گے کیونکہ احتیاط میں زندگی ہے صوبائی حکومت نے لاک ڈاون شہریوں کے تحفظ کیلئے کیا ہے۔کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومت کی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں