سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال سے بلوچستان افسردہ ہوگیا

،سردار سربلند خان جو گیزئی /پیپلزپارٹی کا تین روزہ سوگ کا اعلان

پیر 21 جون 2021 18:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جو گیزئی نے سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنما ء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال سے پورا بلوچستان افسردہ ہوگیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی عثمان کاکڑ کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے پارٹی کی تمام تر سرگرمیاں تین روز کے لئے معطل ہوںگی ۔

(جاری ہے)

اپنے جا ری کر دہ ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی عوام و پیپلزپارٹی کے کارکنان عثمان کاکڑ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعاگوں ہیں اور انکے خاندان و پارٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں