کوئٹہ میں ضلعی حکام نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 19 ستمبر 2021 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) کوئٹہ میں ضلعی حکام نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاپیر سے شروع ہونے والے مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح بی ایم سی ہسپتال میں ڈپٹی کمشنرعرفان میمن نے بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلا کرکیا،افتتاحی تقریب میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن سمیت اور محکمہ صحت کے ضلعی حکام نے شرکت کی اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے ضلع میں 20 ستمبر بروز پیرسے انسداد پولیوکی5روزہ مہم چلائی جائے گی،مہم کے دوران4لاکھ سے زائد بچوں کوحفاظی قطرے پلائے جائیں گے کوئٹہ کے علاوہ پیرسے بلوچستان کے دیگر تمام اضلاع میں بھی پولیوسے بچاو کی مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں