بلوچستان میں کورونا کے تین نئے کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 31809ہوگئی

منگل 21 ستمبر 2021 00:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 31809ہوگئی جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد 248رہ گئی ،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 518افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.58فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں 4مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 71افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31217ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 248رہ گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک 344اموات ہوچکی ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں