احتجاجی طلباء پر تشددوگرفتاریاں قابل مذمت ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

حکومت تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے اسے بھی کمانا چاہتی ہے حکومت تشدد،گرفتارہ وڈنڈے کے ذریعے مسائل حل کرنے اورتعلیم کو سیکولر وکاروبار بنانے کی روش ترک کی جائے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ احتجاجی طلباء پر تشددوگرفتاریاں قابل مذمت ہے حکومت تعلیم پر خرچ کرنے کے بجائے اسے بھی کمانا چاہتی ہے۔حکومت تشدد،گرفتارہ وڈنڈے کے ذریعے مسائل حل کرنے اورتعلیم کو سیکولر وکاروبار بنانے کی روش ترک کی جائے طلباء وطالبات کو حقوق دینے ان سے مذاکرات کرنے کے بجائے تشددوگرفتاری حکومت کی ناکامی وتعلیم دشمنی ہے ۔

جماعت اسلامی طلباء وطالبات کیساتھ ہے حکومت طلباء کے مسائل حل اور ان کے مطالبات تسلیم کریں ۔ بلوچستان میں بھی وفاق کی طرح عوام وجمہوریت کے بجائے کسی اور کی حکمرانی ہے جو عوام پر بے حس حکومت تو مسلط کرسکتی ہے لیکن مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں لیتی عوام پر حکمران مسلط کرنے والوں کو بدعنوانی بے حسی غفلت وکوتاہی اچھی لگتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدترین بدعنوانی کی وجہ سے بلوچستان میں مہنگائی ،بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے جمہوریت کے نام پر قوم پر آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے آمریت مسلط ہیں ۔

حکومت غریب کم آمدنی والے افراد کو خصوصی ریلیف دیں یوٹیلٹی اسٹور زسمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی کمی کریں ۔ حکومت کی نااہلی وناکامی کیساتھ اپوزیشن نے بھی قومی مسائل کے بجائے کوئی اور ایجنڈااپنایا ہے جس کی وجہ سے عوام حکومت واپوزیشن سے ناامید ہے ۔جماعت اسلامی عوام کے دلوں کی آوازبن گئی انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال لیگی ۔

بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوامی مسائل خوفناک شکل اختیار کرگئے ہیں ۔ حکومتی ٹولہ ذاتی مفادات ومراعات کیلئے کوشاں ہیں انہیں عوام کے مسائل حل کرنے سے کوئی سروکار نہیں ۔عوام کی تباہ حال صورتحال پر وفاق اور صوبائی حکومتیں جھوٹ اور فریب کا کھیل کھیل رہی ہیں ۔ پاکستان بحرانوں میں گھرا ہے عوام کے اعتماد کی بحالی قومی قیادت اور ریاستی اداروں کی گردن پر قرض ہے ۔بدقسمتی سے موجودہ حکومت مافیازکے نرغے میں ہے مہنگائی بدعنوانی انہیں مافیازکے شاخسانے ہیں جو ہر حکومت میں شامل ہوکر اپنی مفادات کیلئے مصروف عمل ہوتے ہیں حکمرانوں کو منصفانہ ،عادلانہ اسلامی نظام قائم کرکے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے جماعت اسلامی بدعنوانی کے خلاف ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں