بلوچستان اسمبلی جمعیت علماء سلام کے ارکان کا اجلاس

وزیر اعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال

پیر 18 اکتوبر 2021 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بلوچستان اسمبلی جمعیت علمائ سلام کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا پیر کو بلوچستان میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کی زیر صدارت جے یو آئی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی حاجی اصغر خان ترین, میر زابد علی ریکی، حاجی نواز خان کاکڑ، میر یونس عزیز زہری،سید عزیز اللہ،مکھی شام لال لاسی،سابق ایم این اے میر عثمان بادینی نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال و تحریک عدم اعتماد پر اہم گفتگو کی گئی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں