پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سردار یار محمد رند اور اسپیکر کیلئے سردار بابر موسیٰ خیل کو بطور امیدوار نامزد کردیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے سردار یار محمد رند اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سردار بابر موسیٰ خیل کو بطور امیدوار نامزد جبکہ اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی ، پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل اراکین اسمبلی میر نعمت زہری ،میر عمر خان جمالی ، مبین خلجی ،فریدہ رند نے شرکت کی جلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئے میر نعمت اللہ زہری اور میر عمر جمالی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان ، اسپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے ،اراکین نے متفقہ طور پر سردار یار محمد رند کو وزیر اعلی بلوچستان ، اور سردار بابر موسی خیل کو بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیاپاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلی بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں