کوئٹہ،حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا ستر سالہ ریکارڈتوڑ کر سفید پوش خاندانوں ،کم آمدنی والوں کی زندگی اجیرن بنادی ،مولانا عبدالحق ہاشمی

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا ستر سالہ ریکارڈٹوڑ کر سفید پوش خاندانوں ،کم آمدنی والوں کی زندگی اجیرن بنادی بدترین مہنگائی ،معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کرکے بھاری سودی قرضے لیکر ملک کو مستقل غلام بنادیا گیا چلانگیں لگانے ،موسی مفادپرست سیاستدانوں نے بلوچستان کوبدنام ،سیاسی تجربہ گاہ بنادیا سیاسی چپقلش ،سیاسی بحران کا نقصان عوام کا ہے مفادپرست ممبران آج بھی برائے فروخت ہے ۔

عوام کے مفاد ،عوامی مسائل ،عوام کیلئے قانون سازی کسی کا ترجیح نہیں۔جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف ،بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

نئی حکومت کو ہر صورت بلوچستان کے عوام کا مفاد عزیزرکھناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں نے بلوچستان اورملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اپنے عروج پر ہے جبکہ مافیاز کو کھلی چھٹی ہے ان کے ہاتھ روکنے والا کوئی بھی نہیں یہی وجہ ہے کہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی ہمارے ملک میں ہے جس میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔

چوتھے سال میں بھی حکومتی دعوے اور اعلانات میں کوئی صداقت نظر نہیں آئی۔ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی خیالی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے۔ڈالر ملکی تاریخ کی سب سے بلند سطح پر اور روپیہ پچاس فیصد قدر کم ہونے کے بعد خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن چکا ہے جماعت اسلامی 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں لاکھوں نوجوانوں کو اکھٹاکرکے بھر پور مظاہرہ کریگی نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیںتاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے ۔

بلوچستان میں لوٹ مار کرنے والوں کو بلاتفریق احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے کرپشن پر سب کا یکساں احتساب ہوتا تو قوم بین الاقوامی سطح پر بار بار شرمندہ نہ ہوتی۔ملک ایک قدم آگے ،سو قدم پیچھے کے مصداق چل رہا ہے تین سال میں ملک بحرانوں کی آماجگاہ بن چکا ہے معاشی اور خارجہ پالیسی کے بحران نے پاکستان کو مزید کمزور کر دیا ہے احتساب کرنے والے ادارے کسی کا احتساب نہیں کرتی نیب نے کچھ افراد کے علاوہ کسی کے خلاف کاروائی نہیں کی۔

31اکتوبر کو بے روزگار نوجوانوں کو اسلام آباد میں جمع کریں گے۔ صرف جماعت اسلامی ہی ملک وبلوچستان کو بحرانوں،بدعنوانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ہمارے ساتھ قابل اور پروفیشنلز کی بڑی ٹیم موجود ہے ۔عوام اگر اپنی آنے والی نسلوں پر احسان کرنا چائتی ہیں تو وہ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ہم اس ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ، اسلامی ریاست بنائیں گے جس میں بے روز گاری ، مہنگائی ، کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور ہمارا ملک بحرانوں سے نکل کر دنیا میں ایک بلند مقام حاصل کر سکے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں