نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے والے ارکان اسمبلی اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیلئے نازیبا الفاظ استعما ل کرنے سے گریز کریں ،امان اللہ کنرانی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بد زبانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے والے ارکان اسمبلی اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے لئے نازیبا الفاظ استعما ل کرنے سے گریز کریں ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے اس عمل کا ایک ہی مقصد ہے کہ اداروں کو کمزور کر کے انکے وقار کو کم کیا جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کرنے پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جانی چاہیے ملک میں عوام کے ووٹ اور منشا کے مخالف ایک حکومت مسلط ہے جو اداروں کو کمزور کر کے اپنی نااہل حکومت کی مدت میں توسیع کر رہی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں