گ*کوئٹہ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی ہڑتال کی حمایت

ض* انکے مطالبات حل اور گرفتار ڈاکٹرز او رپیرامیڈیکس کو فوری رہائی کامطالبہ

اتوار 28 نومبر 2021 21:15

{کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی ہڑتال اور اُن کے مطالبات کی حمایت اور گرفتار ہونیوالے ڈاکٹرز او رپیرامیڈیکس کو فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی صحت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دور دراز اضلاع اور علاقوںمیں عوام کی خدمت کے فرائض کی انجام دہی کا پابند بنائیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اور حکومت کے مابین مسائل حل نہ ہونے کی سزا صوبے کے غریب عوام کی دی جارہی ہے آئے روز ہڑتال ،او پی ڈیز کی بندش کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے غریب اور نادار مریض جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ہوئے اور سرکاری ہسپتال میں علاج کے منتظر ہیں لیکن ہڑتال کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس شدید مہنگائی میں وہ ہڑتال ختم ہونے کے انتظار میں مسافر خانوں ، ہوٹلوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ، محکمہ صحت کی نااہلی ،غیر سنجیدگی کی وجہ سے انتظامی معاملات کے رولز میں ردوبدل اور اس کے نتیجے میں صوبے کی عوام کی علاج کے حوالے سے بدحالی ، بدانتظامی کی فضاء ہر ضلع میں قائم ہوچکی ہے جس کی تدارک حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹرز اور حکومت کے مابین مذاکرات جاری ہو اور مسئلے کا حل نکالا جائے اور ڈاکٹرز کے تمام جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے او رگرفتار شدہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ممبران کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں