ریلوے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے آؤٹ سورس کیا جائیگا ،اعظم خان سواتی

دورے کا مقصد یہی ہے ریلوے میں مزید اصلاحات لاکر غریب کی سواری کو بہتر کیا جائے،وفاقی وزیر ریلوے موجودہ حکومت نے ریلوے کی بہتری کیلئے کافی اقدامات اٹھائیں ہیں ریلوے کو آؤٹ سورس کئے بغیر بہتری نہیں لائی جا سکتی ، گفتگو

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:00

ریلوے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے آؤٹ سورس کیا جائیگا ،اعظم خان سواتی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے اشتراک سے آؤٹ سورس کیا جائیگا تاکہ ریلوے کا نظام بہتر سے بہتر کیا جائے اور کوششیں کر رہے ہیں کہ ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائیں ۔یہ باتیں انہوں نے ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کئے۔ اس موقع پر سنیٹر نصیب اللہ بازئی،سینیٹر ثنا جمالی،ڈی ایس ریلوے محمد علی آفریدی، ایڈیشنل ریجنل منیجر ارشد اسلام خٹک بھی موجود تھے۔

دورے کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد یہی ہے کہ ریلوے میں مزید اصلاحات لاکر غریب کی سواری کو بہتر کیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو پورا کرتے ہوئے غربت کا خاتمہ کر کے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے معاشی حب ہے جس کے سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتے ہیں اس سلسلے میں چمن کا بھی دورہ کرونگا اور ریلوے ٹریکس کو بہتر بنانے کیلئے خود جائزہ لونگا۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کو کرپشن کا ذریعہ بنایا گیا، سیاسی مقاصد کیلئے غیر ضروری بھرتیاں کی گئیں ہیں پنشن کا خرچہ اب ریلوے پر بوجھ بنتا جارہا ہے موجودہ حکومت نے ریلوے کی بہتری کیلئے کافی اقدامات اٹھائیں ہیں ریلوے کو آؤٹ سورس کئے بغیر بہتری نہیں لائی جا سکتی ہے اس سلسلے میں بزنس کیمونٹی ریلوے میں اپنا انویسٹمنٹ کیلئے آگے بڑھیں تاکہ آپریشن کو جدید طریقے سے چلائیں ۔انھوں نے کہا کہ ریلوے کو 230نئے کوچز فراہم کی جائیگی جن میں سے ایک نیا ریک کوئٹہ کے عوام کو سفر کیلئے دی جائیگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں