ظ*پشین کوئٹہ، کلی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پانچ افراد کو سپرد خاک کردیا گیا

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) منگچر کے قریب گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو پشین کلی شاگی شنغری میں سینکڑوں سوگواروں کے درمیان آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والے فرنٹیئرر کور کے سپرٹینڈنٹ سید فرید آغا ان کی اہلیہ ،بیٹا ایک بھانجا اور ہمشیرہ جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ والدہ شدید زخمی ہوئی تھی والدہ نے ٹیلیفون پر اپنے اہلخانہ کو ٹریفک حادثے کی اطلاع دی تھی سید مولانا واسع آغا کے مطابق آج ہم نے کراچی جا نا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا تدفین کے موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی نماز جنازہ میں علماء کرام ،قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں شریک تھی واضح رہے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئے روز حادثات میں قیمتی جانے ضائع ہورہی ہے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دورویہ بنانے تک یہ حادثات کا سلسلہ جاری رہے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر کے مکمل کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں