کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے،رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 27 جنوری 2022 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے عہدیداران ضلعی صدر غلام نبی مری، جنرل سیکرٹری جمال لانگو، سینیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ضلعی نائب طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکرٹری نسم جاوید ہزارہ، لیبر سیکرٹری عطا اللہ کاکڑ فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفی سمالانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس سخت سردی میں خواتین بچے و بزرگ شہری شدید عذاب میں مبتلا ہیں لہذا حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے گیس پریشر کو بحال کرے۔

(جاری ہے)

اگر گیس پریشر کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تو بی این پی کوئٹہ ہر فورم پر آواز اٹھانے اور احتجاجی مظاہروں کا شیڈول مرتب کرے گی۔ بی این پی ہمیشہ عوام کی مشکلات میں ان کے ساتھ رہا ہے اور اس مسئلے پر بھی عوام کے ساتھ ہے اگر حکام نے اس کا اس کا فوری نوٹس نہیں لیا تو سخت ترین احتجاج ہوگا۔ ہم کسی صورت اس تکلیف میں عوام کو تنہا چھوڑ نہیں سکتی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں