ہرنائی سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت کی جلدازجلد بحالی کیلئے کوشاں ہے ،حاجی نورمحمد دمڑ

بی،آر،ایس، پی ،کی جانب سی7 اکتوبر کو زلزلہ متاثرین کی بحالی مدت و بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا،سنیئر صوبائی وزیر

جمعرات 27 جنوری 2022 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت جلدازجلد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے ہرنائی سبی کے درمیان ریلوے ٹریک کی بحالی سے ضلع ہرنائی زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا ، 7 اکتوبر کو ہرنائی میں تباکن زلزلے کے دوران بی ،آر،ایس،پی سمیت مختلف سرکاری و نجی اداروں ، مخیر حضرات ، ڈونرز ایجنسوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے بی، آر،ایس، پی کو چاہے کہ وہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک مزید انکی مدت جاری رکھیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں بی،آر، ایس، پی کے جنرل منیجر نعمت اللہ جان میریانی،منیجر یوتھ غلام محمد محمدی سے ملاقات کے دوران بات چیت اور اپنے جاری کردہ بیان میں کیا جنرل منیجر بی، آر، ایس ،پی نے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان ڈمر کو بلوچستان بھر میں بی آر ایس پی کے تمام جاری اور مکمل پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی حاجی نور محمد نے بی، آر، ایس ،پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کو جاری رکھے اور اپنے پروجیکٹ میں زیارت،ہرنائی، سنجاوی، شاہرگ، زرغون غر سمیت جن علاقوں میں بی آر ایس پی کی پروجیکٹ شروع نہیں کئے گئے ان علاقوں میں بھی پروجیکٹ شروع کئے جائے تاکہ بی آر ایس پی کے پروجیکٹ سے صوبے کے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیںسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی آر ایس پی کی جانب سے 7 اکتوبرکو ہرنائی میں آنے والے ہولناک زلزلے سے متاثر ہونے والے متاثرین کی مدد کرنے کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی بی آر ایس پی اسطرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں سنیئر صوبائی وزیر نے بی آر ایس پی کو حکومت بلوچستان کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام بند ٹرینوں کی دوبارہ بحالی کیلئے صوبائی حکومت اور گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے سے مسلسل رابطہ میں ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی سبی ریلوے ٹریک بلوچستان میں منافع بخش ریلوے سیکشن ہے جس سے ریلوے کو ماہانہ کروڑوں روپوں کا آمدن ملتا تھا اور ضلع ہرنائی کے سبزیاں ، پھل ، گناہ، لہسن ،پیازکو ٹرینوں کے زریعے انتہائی سستے داموں ملک کے بڑے بڑے منڈیوں تک پہنچایا جاتا تھا ٹریک کی بندش سے ضلع ہرنائی کے کاروباری حلقوں کو شدید نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ملاقات کی اور ہرنائی سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت کی بحالی پر تفصیل سے گفتگو ہوئی گورنر بلوچستان نے کہاکہ ہرنائی سبی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کی بحالی سمیت دیگر بند ٹرینوں کو دوبارہ چلائے گے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی بحالی سے ضلع ہرنائی کے زراعت ، معدنیات کے کاروبار کو فروغ اور عوام کو روزگار کے مواقع ملے گے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،دور درازپسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں