وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتمادناکام ہوگی، حاجی محمد خان لہڑی

جمعہ 20 مئی 2022 15:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) صو بائی وزیرآبی وسائل بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بی اے پی ، بی این پی،جمعیت علما اسلام ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی پی این پی (عوامی)ودیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اس لئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی ،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے اور کوئی بھی کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاسکتا ہے ۔

تحریک عدم اعتماد کےلیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے حالیہ دنوں میں جنہوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے ان کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردہ تحریک عدم اعتماد میں 14 اراکین کےدستخط سے یہ بات واضع ہوتی ہےکہ تحریک عدم اعتماد شروع سے ہی ناکامی کاشکارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے کچھ اراکین بلوچستان کی ترقی کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کرنےکی کوشش میں مصروف عمل ہیں،انہیں ہمارا مشورہ ہے کہ تحریک عدم اعتمادجمع کرانے کےبجاٸئے اراکین اسمبلی بلوچستان کےمسائل پرتوجہ دیں اورصوبے کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی کے لیےاپنا مثبت کرداراداکریں۔

انہوں نے کہا کہ میرعبدالقدوس بزنجو نےاپنے دورحکومت میں بہت سے عوامی مسائل حل کیےہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کےاقدامات کے تسلسل کو جاری رہنا چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں