م*چھوٹے بچوں سے مشقت کے بڑھتے رجحان پر اداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے، امتیاز نعمت

اللہ ہوٹلز دکانوں اور دیگر کاروباری مقامات پر بڑی تعداد میں دس سال سے بھی کم عمر بچے مشقت کرتے نظر آتے،گیراجوں میں ایسے بچوں کی تعداد زیادہ ہے × بچوں سے مشقت لینے کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے، بچوں سے مشقت کرانیوالے دکان ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے

منگل 24 مئی 2022 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) خدمت خلق فانڈیشن (انٹرنیشنل)کے چیئرمین تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کوئٹہ میں چھوٹے بچوں سے مشقت کے بڑھتے رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گیراج ہوٹلز دکانوں اور دیگر کاروباری مقامات پر بڑی تعداد میں دس سال سے بھی کم عمر بچے مشقت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ گیراجوں میں ایسے بچوں کی تعداد زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ معلومات کرنے پر علم میں آتا ہے کہ بچوں کو مشقت پر مجبور کرنے پر ان کے والدین کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے والدین اپنے بچوں کو پڑھانے سے زیادہ کوئی ہنر سکھانے پر ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد سرکاری ملازمت کی کوئی ضمانت نہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے سرکاری اداروں میں کوئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر دربدر پھیر رہے ہیں ارباب اختیار اور پالیسی سازوں کو اس جانب توجہ دینا ھوگی۔ انھوں نے مطالبہ کیا۔کہ بچوں سے مشقت لینے کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے اور ایسے گیراج دکان ہوٹل اور ان کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے چھوٹے بچوں کو مشقت پر لگا رکھا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں