بشام واقعہ پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی ساز ش ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

بدھ 27 مارچ 2024 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بیگناہ افراد کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی ساز ش ہے ۔انہوں نے اپنے مذمتی بیان میںبشام واقعہپر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات ملک کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستانی قوم واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بہادر سیکیورٹی فورسز کو گوادر اور تربت پر بزدل دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنانے پر خراج تحین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بشام کے خود کش حملہ میں بھی انہی بزدل دشمنوں کا ہاتھ ہے جو نہتے اور معصوم لوگوں کو اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے نشانہ بنا رہے ہیں ۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اور چین برادر ملک ہیں اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر پوری قوم سوگوار ہے ۔ ہم بحیثیت قوم بشام واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور واقعہ کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد جہنم واصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان اور اس کے اتحادیوں بالخصوص چین کے درمیاں اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر ہے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو گی ۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے غیر ملکی دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیںلیکن تشدد کی ایسی گھناؤنی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو ڈگمگا نہیں سکتیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے ناسور سے اکیلا نبرد آزما ہے اور پاکستان کے عوام اور بہادر افواج نے دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقآصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم کم نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز وطن کی حفاظت میں دن رات چوکنا اور دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیںاور کسی بھی ایسی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد عناصر جان لیں کہ ان کا سامنا ایک بہادر قوم سے ہے جس نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست سے دوچار کیا ہے اور آئندہ بھی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے تک اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے اور اس مقصد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک دشمن عناصرکی پاکستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائیگا۔انہوں اپنے بیان میں کہا کہ بزدل دشمن اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے پختہ عزم کو ڈگمگا نہیں سکتے ۔ شہداء کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قوم کا عزم کم نہیں ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں