چمن سیلابی پانی میںڈوب گیا ہے بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں، سید عبدالقیوم آغا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا ضلع چمن کے صدر صادق خان اچکزئی ژوب کے صدر باران خان کلیوال لورلائی کے صدر صابر خان کدیزئی پشین کے صدر بہادر خان ترین جنرل سیکرٹری سیدعبدالباری غرشین مسلم باغ کے صدر عارف خان کاکڑ دکی کے صدر ملک شاہ محمد ناصر قلعہ سیف اللہ کے چیئرمین مولوی شمس الدین سنجاوی کے صدر کلیم اللہ دمڑ زیارت کے صدر حاجی عبدالمنان خانوزئی کے صدر اخونزادہ مصلع الدین سرپرست زین العابدین پانیزئی نسئی کے صدر جاور مسلم سرانان کے صدر ڈاکٹر شفاء نے اپنے ایک بیان میں کور کمانڈر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چمن شہر بارش کے پانی میں ڈوب چکا ہے خدارا انسانوں کو بچایا جائیچمن بھی پاکستان کا حصہ ہے افسوس آج پورے چمن کے عوام اور ان کے مال وجان کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا منتخب نمائندے وزارتوں کی بندر بانٹ میں مصروف عمل ہے ہم تمام صوبے کے عوام اور تاجر اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں کہ چمن کو بچا لو پہلے ہی وہاں غربت اور بیروزگاری نے عوام کی مت ماری ہے ابھی قدرتی آفات سے تو ہم فوج کے امدادی اداروں سے اپیل کرتے ہے کہ وہ جلد از جلد چمن پہنچے اور امدادی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے عوام بچوں اور خواتین کیلئے گرم کمبل ادویات بچوں کے دودہ خوراکی اجزاء اور کھانے پینے کا سامان پہنچائیں تاکہ وہاں کے متاثرین تھوڑا سا تو سکھ کا سانس لے سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں