بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ بعد 14رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

حلف اٹھا نے والوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن) کے چھ ،چھ ، بلو چستان عوامی پارٹی کے 2وزراء شامل

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ بعد 14رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ، حلف اٹھا نے والوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن) کے چھ چھ جبکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے 2وزراء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں بلوچستان کا بینہ میں شامل 14 وزار ء کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،اراکان اسمبلی ، صوبائی سیکر ٹریز، ایڈ یشنل آئی جی پو لیس جواد ڈوگر ، مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ،14 رکنی صوبائی کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مددجتک ،میر صادق عمرانی ، سردار سرفراز ڈومکی ،بخت کاکڑ،سردار فیصل جمالی ،میر ظہور احمد بلیدی ،پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے میر سلیم کھوسہ ، راحیلہ حمید درانی ، شعیب نوشیروانی ، میرعاصم کرد گیلو ، سردار عبدالرحمان کھیتران ، نور محمد دمڑاوربلو چستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی ، میرضیاء اللہ لانگو شامل ہیں، اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجودتھے حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل وزراء کو جلد ہی محکموں بھی تفویز کردیئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں