بلوچستان کی نئی کابینہ میں شامل مسلم لیگی وزراء پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نہیں بھولیںگے، جمال شاہ کاکڑ

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان کی نئی کابینہ میں شامل مسلم لیگی وزراء پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نہیں بھولیںگے،پارٹی کی مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کے مسائل بروقت حل کئے جائیںگے،کسی بھی پارٹی میں نظریاتی کارکن ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے،بلوچستان میں گزشتہ عرصے میں مسلم لیگ(ن) پر مشکل وقت آیاتھا اس کے باوجود نظریاتی کارکن ہمیشہ کھڑے رہے ہیں،نئی کابینہ میں شامل وزراء اپنی فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے ان نظریاتی کارکنوں کی خدمت کرینگے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پر بلوچستان میں سخت حالات آئے تھے اور اس دوران پارٹی کے نظریاتی ورکرز ہی تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات ایک کی اور صوبے کے طول وعرض میں جاکر لوگوں تک مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کا پیغام پہنچایا آج ان ورکرز کی بدولت صوبے کے اتحادی حکومت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کااہم حصہ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی نئی بننے والی صوبائی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شامل وزراء کوچاہیے کہ وہ ان نظریاتی ورکرز کو نہ بھولیں کیونکہ وہ وہ ریڑھ کی ہڈی ہے جنہوں نے مشکل وقت میں اپنے کاز کے ساتھ کھڑے رہے اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر نظریاتی ورکر نوازشریف اور شہبازشریف کا سپاہی ہے،بحیثیت صوبائی قیادت ان نظریاتی ورکرز کے مسائل کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالیںگے بلکہ تمام دستیاب پلیٹ فارم پر ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور آوازبلند کرینگے،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اپنے ورکرز کے وسیع تر مفاد کیلئے کام کیاہے اور آئندہ بھی کرتے رہیںگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں