وزیرصحت بلوچستان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

محکمہ صحت میں سروسز کی فراہمی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی

منگل 23 اپریل 2024 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وزیر صحت بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کی وزارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ،سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے وزیر صحت بلوچستان سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کو محکمہ صحت میں سروسز کی فراہمی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرحمن قمبرانی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ڈپٹی سیکرٹری صحت یاسر دشتی ، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی ، ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر شاہ کو ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت بلوچ اور دیگر معاونین موجود تھے ،بلوچستان میں سرکاری سطح پر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت پوری تندہی اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے ،ہسپتالوں میں طبی و عمومی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں ،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ قابل عمل حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت کے ٹریڑری کئیر ہاسپیٹلز نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے علاج معالجے کا مرکز ہیں سرکار کی زیر سرپرستی چلنے والے یہ ہسپتال پورے صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی غمازی کرتے ہیں ٹریڑری کئیر ہاسپیٹلز میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر سرکاری ہیلتھ کئیر سسٹم پر عام آدمی کے اعتماد کو بحال کیا جائے تمام ایم ایسز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کوفوری طور پر بہتر بنائیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں وقتی انتظامات کے بجائے دیرپا منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ہسپتالوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی تحریری طور پر کی جائے تاکہ اس ضمن میں حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا مسلسل جائزہ لیا جاسکے اور وسائل کے ضیاع کو روک کر اسے فوری ضروریات کے لیے استعمال میں لایا جاسکے ہنگامی اور عمومی حالات میں سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے افراد کو صحت کی بہتر اور معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جاے گی ضلعی افسران صحت اپنے اپنے اضلاع میں قائم ہسپتالوں کی کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بناے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویڑن کے مطابق صوبے میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو عملی جامہ پہنایا جاسکے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صوبائی حکومت نے جو اہداف طے کئے ہیں ان کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں محکمہ صحت کو ماضی کی مخصوص ڈگر پر چلانا نہیں چاہتے اصلاحات لاکر عوامی خدمت کا مرکز بنائیں گے۔

محکمہ صحت میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جاے گی وزیر صحت بلوچستان سردار زادہ میرفیصل خان جمالی نے کہا کہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری ، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوے محکمہ صحت بلوچستان کا قلمدان تفویض کیا ہے۔ان شاء ا اللہ میں بطور وزیر صحت بلوچستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور محکمہ صحت کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرونگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں