ٰڈی سی کوہلو اپنی ناکامیوں چھپانے کے لئے لیویز ملازمین کو معطل اور تبادلے کررہے ہیں ، شکور مری

)انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے والے افسران کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہوئے تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پرہوگی

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:10

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہلو جو انتخابی عمل کے آر او بھی تھے شفاف الیکشن کا انعقاد کرانے میں ناکام رہے اب اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے لیویز ملازمین کو معطل اور تبادلے کررہے ہیں ایسے اقدامات انکی نیک نامی کی بجائے کارکردگی کو مزید متازعہ بنانے کا سبب بن رہے ہیں کوہلو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا واضح ثبوت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چلنے والی انتخابی عذرداری ہے کوہلو جیسے پسماندہ علاقے کے انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے والے افسران کے خلاف وہاں کے عوام سراپا احتجاج ہوئے تو حالات کی خرابی کی ذمہ داری بھی ان پر ہوگی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوہلو ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی نہ کرنے کا سارا ملبہ غریب لیویز ملازمین پر ڈال کر عوام اور کوہلو کے باشعور سیاسی کارکنوں کی انکھوں میں دھول نہیں جھانک سکتی بلکہ معزز عدالتوں کے روبرو جوب دہ ہونا پڑے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں