حکو مت بلو چستان کے ذیلی ادارے بلو چستان ایجو کیشن انڈو منٹ فنڈ کے بو ر ڈ آ ف ڈا ئر یکٹر کا 34واں اجلا س

منگل 30 اپریل 2024 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) حکومت بلو چستا ن کے ذیلی ادارے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چوننتیس واں اجلاس سیکرٹری فنانس محترم جناب بابرخان کے زیر صدارت مورخہ بروز منگل 30اپریل2024کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجود بیف کے سی ای او جناب محمد ذکریا خان نورزئی نے اجلا س کے معزز شرکاء کو ایجنڈا کے مطابق بریفنگ دی جس میں وزیراعلی بلوچستان کی شہید بے نظیر بھٹو فلی فنڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلان کردہ چاروں اسکیمات بشمول سول شہدا کے بچوں کے لئے مکمل تعلیمی وظائف تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اورٹرانس جینڈر، طالب علمو ں کے لئے مفت اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے مکمل تعلیمی وظائف سالانہ تمام اضلاع کے ٹاپرز برائے میٹرک اور ٰنٹرمیڈیٹ پاس طلباہ و طالبات کے لئے مکمل تعلیمی وظائف اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لئے تیار کردہ پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

مزید براں چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بیف کی اسکیما ت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئی اسکیمات کو بھی جلدشروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز جنانب بابر خان صاحب سیکرٹری فنانس نے سی ای او بیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تھرڈ پارٹی ایولیویشن جلد کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اور بیف کے میرٹ پر تمام اسکالرشپس کی ادائیگی کے طریقہ کار جو کہ شفافیت کو یقینی بناتا ہے ۔

جس کی وجہ سے ہمارے طلباہ و طالبات تعلیمی وظائف سے مستفید ہو رہے۔ سیکرٹری فناس نے مزید کہا کہ بیف طلباہ و طالبات کی آاسانی کے لئے فیلڈ میں جا کر مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی پیدا کرنے کے بھی تلقین کی۔آخر میں سی ای او بیف نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز جنانب بابر خان صاحب سیکرٹری فنانس اور دیگرشرکاہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ بیف اپنے تمام پروگراموں کو مزید وسعت دے کر بلوچستان کے تمام طلباہ و طالبات کو وظائف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں