کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدور کاکرداربہت اہم ہے، صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میرمحمد عاصم کرد گیلو

بدھ 1 مئی 2024 18:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میرمحمد عاصم کرد گیلونے یوم مزدور کے موقع پرکہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،اسلام میں مزدوروں کے حقوق کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے اور اللہ تعالی نے رزق حلال کمانے والوں کو اپنا دوست قرار دیا ہے،اسی طرح پیغمبر اسلام خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ مزودر کو اسکی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دی جائے، ہم اسلامی اصولوں اور قواعد پر عمل کرتے ہوئے محنت کشوں کو مسائل و مشکلات کو نہ صرف حل کرسکتے ہیں بلکہ ان کی احساس محرومیوں کو بھی مستقل طور پر ختم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،بحیثیت وزیر اس عزم کا اظہار کرتا ہوں کہ صوبے میں مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں