/تحریک اتحاد بین السادات پاکستان ملک بھر میں غریب نادار اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کررہی ہے، سید الطاف حسین شاہ

اتوار 12 مئی 2024 20:40

ذ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) تحریک اتحاد بین السادات پاکستان کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ ، نائب صد رسیف الرحمن تارن نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم ملک بھر میں رہنے والے غریب نادار اور ضرورت مند لوگوں کی مدد اور خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دیکر انہیں روزگار کی فرا ہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غریب جوڑوں کی شادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور باہمی اتحاد و اتفاق کے حوالے سے ہر ممکن اقدام اٹھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سالانہ کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حسن شاہ چشتی، رابطہ سیکرٹری ولایت حسین شاہ، سردار باز محمد حریفال، سید قاہر آغا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا سید الطاف حسین شاہ اور سیف الرحمن تارن سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ہماری تحریک نے اپنی مدد آپ کے تحت غریب 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی ہے اور شادی کے تمام اخراجات اور سامان ہم نے فراہم کیا ہے ہماری کوشش ہے کہ امن ، اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے لئے اپنا کردار اد اکریں کیونکہ سادات قوم نے ہمیشہ جھگڑوں اور دشمنیوں کو ختم کرکے باہمی اتحاد و اتفاق یکجہتی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اس کے علاوہ ملک گیر سطح پر بلا تفریق علاقے کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دلواکر روزگا رکی فراہمی ممکن بنائی ہے طلباء کو اسکالر شپس اور اب ضرورت مندوں کو خون کی فراہمی کے لئے بلڈ بینک بھی قائم کیا ہے قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے علاوہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اور عید کے موقع پر ضرورت مندوں کو راشن اور کپڑے دیئے ہیں سادات قوم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں