ھ*سندھ سے آئے ہوئے گداگر اور مزدوری کرنے والے بچوں اغواکرتے ہیں ، سید عبدالقیوم آغا

اتوار 12 مئی 2024 21:00

&کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) مرکزی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈسید عبد القیوم آغا نے کہا کہ 100 فیصد یہ بات درست ہے کہ سندھ سے آئے ہوئے چھوٹے بڑے لڑکے اور عورتیں بچوں کو مختلف حیلے بہانوں سے اغوا کرکے سندھ لیجاکر بیچتے ہیں کیونکہ یہ لوگ دین اسلام اور انسانیت سے ناواقف ہیں صوبائی حکومت اور آئی جی بلوچستان اس کا نوٹس لیکرآئے ہوئے تمام گداگر مزدوری کرنے قلفی گولا گنڈا بیچنے والوں کو جلد کوئٹہ ڈھاڈر سبی ڈیرہ مراد جمالی سے واپس سندھ بھیجنے کے احکامات جاری کریں اور اس حوالے سے ہم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے توسط سے شہر کوئٹہ کے دیگر سماجی و فلاحی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ ملکر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کا بھی اعلان کرینگے جس میں تفصیل سے عوام کو اپنے آگاہی مہم اور حکومت کو تجاویز بھی دینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں