/وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اراکین کا وفد آج کو وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا

ةبلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو صوبے کے زمینداروں کو درپیش برقی مسائل سے آگاہ کرے گا

اتوار 12 مئی 2024 21:25

۷کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اراکین کا وفد پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کرے گا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو صوبے کے زمینداروں کو درپیش برقی مسائل سے آگاہ کرے گا جبکہ جنوبی بلوچستان ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت میں تیزی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کرکے انہیں برقی تعطل سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے زمینداروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس ضمن میں وزیر اعظم سے ملاقات کرکے انہیں بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مسائل سے آگاہی دی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں