ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 20 مارچ 2024 17:27

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں پنجاب کین پرچیز پالیسی کے تحت شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو کماد کی رقوم ادائیگیوں کا جائزہ لیا گیا۔کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والی شوگر ملز انتظامیہ کووارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی سمیت کاشتکار تنظیموں کے رہنماؤں اور شوگرملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسی کے مطابق کسانوں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ مقررہ وقت میں ادا کیا جائے۔پنجاب شوگر کین پرچیز پالیسی کے تحت شو گر ملز انتظامیہ کماد وصول کرنے کے 15یوم بعد کسانوں کو رقم اداکرنے کی پابند ہیں۔کسانوں کو ادائیگی میں تاخیر کی حامل شوگر ملز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں