رحیم یارخان، عمران خان کی سیاسی جدوجہد نے پاکستان کا ایک نیا چہرہ متعارف کروا دیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء صائمہ طارق

بدھ 14 اگست 2019 18:00

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف رحیم یارخان کی رہنماء صائمہ طارق،منیبہ شاہد،مدیحہ تنویر ودیگرنے کہا ہے کہ تبدیلی کے سفر کے آغاز کے ساتھ اس بار یوم آزادی کی خوشیوں کا لطف دوبالا ہوگیا ہے،ساری قوم نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنے جذبات کا ا ظہار کر رہی ہے اور اس امر پر مطمئن ہے کہ اب ملک کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ اٴْن کی توقعات کے مطابق بہتری آنے والی ہے، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اوراب کشمیر پاکستان بنے گا۔

یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مسلسل 22برسوں کی سیاسی جدوجہد نے پاکستان کا ایک نیا چہرہ متعارف کروا دیا ہے اور اب نا ممکن سمجھے جانے والے اقدامات ممکن ہونے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے فوراً بعد ہر شعبے میں نمایاں بہتری کا آغاز ہونے والا ہے اور ایسا کلچر متعارف کروایا جائے گا،جس میں ہر شہری اپنی شمولیت کے ذریعے وطن عزیز کی خدمت کرتے ہوئے آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ 72برس پہلے حاصل کی جانے والی آزادی کی اصل قدرو قیمت اب معلوم ہو گی،جب ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔قبل ازیں انہوں نے جشن آزادی کاکیک بھی کاٹااورشرکاء میں شجرکاری کے حوالے سے پودے بھی تقسیم کیے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں