رحیم یار خان،شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پیر 15 اپریل 2024 17:16

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) رحیم یار خان میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

رحیم یار خان پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے لڑکے نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں