جعلی نیب افسر رحیم یار خان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، جعلی مہریں،جعلی کارڈ ،اسلحہ، اور گاڑی برآمد

جمعرات 31 مارچ 2022 13:54

جعلی نیب افسر رحیم یار خان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، جعلی مہریں،جعلی کارڈ ،اسلحہ، اور گاڑی برآمد
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2022ء) تھانہ سٹی اے ڈویڑن پولیس کی بڑی کارروائی خود کو جعلی نیب آفیسرظاہر کرنے والا ملزم گرفتارمقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا، ملزم سے ناجائز اسلحہ رپیٹر12,بور ،پسٹل 30بور، بڑی تعداد میں کارتوس اور گولیاں بھی برآمدترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے ملزم سے نیںب کا جعلی محکمانہ کارڈ اور مختلف اقسام کی مہریں برآمد کر ملزم سندھ پولیس کی یونیفارم پہین کر خود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نںیب ظاہر کرتا تھاملزم سابقہ ریکارڈی ہے ملزم کے قبضہ سے بلا نمبر ی کار بھی برآمد، برآمدہ شناختی کارڈ کے مطابق ملزم کا نام راجہ طارق ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں