رحیم یارخان،پولیس نے ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواء کی واردات ناکام بنا دی

اغواء کاروں سے مقابلہ کے بعد دومغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے ،پولیس ترجمان

بدھ 18 مئی 2022 17:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) تھانہ ماچھکہ پولیس نے ہنی ٹرہپ کے ذریعے اغواء کی واردات ناکام بنا دی، اغواء کاروں سے مقابلہ کے بعد دومغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اغواء کار مغویوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دریائی کچہ کی طرف لے جا رہے تھے۔اغواء کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری علاقہ کی ناکہ بندی کردی اور ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

اغواء کاروں سے مقابلہ کے نتیجہ میں عالو گوٹھ سنجر پور کے رہائشی دو مغویوں محمد شفیق اور منیر احمد کو بحفاظت کرالیا گیا ہے جبکہ اغواء کاردریا کی طرف فرار ہوگئے۔علاقہ مکین اور ورثاء نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق محمد شفیق اور منیر احمد اغواء کاروں کے بچھائے ہوئے جال میں پھنستے ہوئے خود اغواء کاروں کے پاس پہنچے جن کو ملزمان گن پوائنٹ پر اغواء کرکے کچہ کی طرف لے جارہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی۔

پولیس نے فوری اغواء کاروں کا پیچھا کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا۔پولیس ٹیم فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ڈی پی او نیڈی ایس پیز سرکل بھونگ،صادق آباد ،ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ اور کوٹ سبزل کو ہدایت کی ہے کہ علاقہ میں موثر ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے شہریوں سے اپیل ہے کہ ہنی ٹریپ اغواء کی ایک قسم ہے اگر آپ کو اس طرح کی کال موصول ہو جس میں اغواء کاراپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنسانے کیلئے کسی بھی ذریعہ سے کچہ کی طرف بلائیں تو فوری قانون کی مدد لیتے ہوئے مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں