پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی:
گھوٹکی سے دو لڑکیوں کے مبینہ اغوا، جبری طور پر مذہب تبدیل کروانے میں سہولت کاری کے الزام کے تحت نکاح خواں سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا لڑکیوں کی بازیابی کے لیے جو اطلاع ملی اس پر کارروائی کی گئی، انہوں نیکہا کہ لڑکیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا، ایس پی فرخ النجار
پیر 25 مارچ 2019 22:59
(جاری ہے)
ں*وکیل اور سماجی رہنما جبران ناصر نے ٹوئٹر پر اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی اور بتایا کہ لڑکیوں کی عمریں 14 اور 16سال ہیں۔
ایک ویڈیو میں ایک قاضی کو لڑکیوں اور ان دو افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جن سے ان کی شادی ہوئی۔قاضی نے کہا کہ لڑکیاں اسلام سے متاثر ہوئیں اور الزام عائد کیا کہ لڑکیوں کے والدین غلط پروپیگنڈا کر کے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔20 مارچ کو ہندو لڑکیوں کے اہلِ خانہ نے ان کے اغوا اور مذہب تبدیل کروائے جانے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو اور سپرنٹنڈنٹ پولیس فرخ لنجار نے لڑکیوں کے والد سے ملاقات کی تھی اور لڑکیوں کی بازیابی میں حکومت اور پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب کے ضلع رحیم خان میں مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں سے انہیں معلوم ہوا کہ لڑکیوں کو گھوٹکی سے لایا گیا تھا جبکہ ان کا نکاح کروانے والے قاضی سمیت ان سے شادی کرنے والے دونوں نوجوانوں کے بعض رشتہ داروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار مشتبہ ملزمان کو سندھ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ایس پی فرخ لنجار نے کہا کہ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے جو اطلاع ملی اس پر کارروائی کی گئی، انہوں نیکہا کہ لڑکیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔صوبائی وزیر سید اویس شاہ نے لڑکیوں کے والد ہری لعل سے ملاقات کی، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پنجاب میں اپنے ہم منصب سے اس مسئلے پر رابطے میں ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں لڑکیوں کو جلد بازیاب کروایا جائیگا۔رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر ..
یوتھ انیشی ایٹو سکیم کے سٹوڈنٹس جلد از جلد اپنی آن لائن رجسٹریشن کروا لیں،مقررین
29 جولائی سے شروع ہونے والی پولیو مہم 11 لاکھ سے زائد بچوں ویکسین پلائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر
گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر ہے، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان
انجیو گرافی کی سہولت 15 سالوں سے دستیاب ہے،ترجمان شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان
ن لیگی رہنما میاں امتیاز احمد کا ایل آر بی ٹی آئی ہسپتال کا دور ہ، آنکھوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ
یو اے ای کی فلاحی کاموں کے حوالے سے خدمات مثالی ہیں،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان
ماحول کو بہتر بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سماجی رہنما فرحان عامر
ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام زمین کے دن کے موقع پر ریلیوں کا انعقاد
صاف شفاف اور پر امن پولنگ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، ڈی آر او
پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے زیر اہتمام بہاولنگر میں ضلعی سطح کے مقابلہ موسیقی 9 مئی منعقد ہوگا
دفعہ144کا نفاذ، امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد
رحیم یار خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت