رحیم یار خان ، نگہبان رمضان پیکج کے تحت ایک لاکھ 85 ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل مکمل

جمعہ 15 مارچ 2024 19:37

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کی جانب سے ”نگہبان رمضان پیکج“ کے تحت185ہزار90رجسٹرڈ خاندانوں میں راشن بیگ کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع بھر میں ”نگہبان رمضان پیکج“ کی گھر گھر ترسیل ممکن بنانے کے لئے 1630ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ، بازاروں میں بھی صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی کی 385شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 11لاکھ21500روپے جرمانہ اور71افراد کو پابند سلاسل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرخرم پرویز کی جانب سے رمضان پیکج اور گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں