علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بہم پہنچائی جائے۔ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:31

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نےتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میانوالی قریشیاں اور حب اینڈ سکوپ کے تحت زیر تعمیر ظاہر پیر ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے میانوالی قریشیاں ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وارڈز کو فنکشنل، ڈاکٹرز و سٹاف کی کمی دور کرنے کی ہدایت کی۔

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غضنفر شفیق نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میا نوالی قریشیاں میں دستیاب طبی سہولیات اور دیگر امور بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے حب اینڈ سکوپ کے تحت ظاہر پیر انٹر چینج (سی پیک) کے نزدیک زیر تعمیر ہسپتال کا پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عمران بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر خانپور شبیر احمد ڈوگر کے ہمراہ وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکا م نے ہسپتال کے تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔جبکہ پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے کہا کہ سی پیک کے نزدیک زیر تعمیر یہ ہسپتال ایمرجنسی کیسز کے لئے استعمال ہونا تھا تاہم اب اسے ٹراما سنٹرز سے تبدیل کرکے کہ مکمل ہسپتال کا درجہ دیا گیا ہے جو شیخ زید ہسپتال کی سپرویژن میں کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ غیر ضروری التواء کا شکار ہے جس پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میانوالی قریشیاں ہسپتال میں طبی سہولیات اور سٹاف کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ آئی ڈیپ کی جانب سے زیر تعمیر ظاہر پیر ہسپتال کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں