چولستان میں پانی کی کمی کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، فرحان عامر

منگل 2 اپریل 2024 22:38

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) لاسونہ ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے پروجیکٹ منیجر فرحان عامر نے کہا ہے کہ چولستان میں پانی کی کمی کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چولستان میں منعقدہ آگہی بیٹھکوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاچولستان کا علاقہ ایک انتہائی خشک آب و ہوا والا علاقہ ہے ، پی ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے ماہ پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ گرم ہوں گے ،مسقبل کی خشک سالی کے اثرات کم کرنے کیلئے ہمیں درختوں اور پودوں کی کٹائی کو روکنے اور نئے درختوں کی افزائش کیلئے اقدامات اٹھانا بہت ضروری ہیں، اس کے علاوہ بارش اور زیر زمین پانی کو محفوظ کرنا بھی ضروری ہے ۔

لاسونہ ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تین ٹوبہ جات کی مرمت ،سولر کے ذریعے پانی کی فراہمی کے علاوہ دس نلکے اور 700 غریب کسانوں و مویشی پال خاندانوں میں کھاد بیج اور ونڈہ مفت تقسیم کئے گئے۔ اس موقع چولستان میں مختلف جگہوں  پر شازیہ حیدر، نجمہ عالم، غلام حسین اور دھرمیندر کمار نے بھی مختلف جگہوں پر سیشن منعقد کئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں