مستحق خاندانوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلے اور ایک ماہ کا مفت راشن تقسیم کیا گیا،نذیر احمد طاہر

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:35

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) مسلم ہینڈز پاکستان کی طرف سے رمضان المبارک میں رحیم یارخاں کے 300 غریب،یتیم،بیواؤں اور مستحق خاندان میں 20 کلو آٹا اور ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا،جس کا اہتمام مسلم ہینڈز رحیم یارخاں کے رضاکاروں نے ایک نجی سکول کے گراؤنڈ کیا۔آٹا اور راشن وصول کرنے والے تمام افراد کو عزت و احترام کے ساتھ کرسیوں پر بٹھا کر راشن اور آٹا پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر تمام ایس او پیز کو خصوصی طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔مسلم ہینڈز کے والینٹئر فوکل پرسن ایف سی پی آفیسر(ر) نذیر احمد طاہر قادری نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی طرح رحیم یارخاں کے مخیر حضرات بھی مستحق افراد کی مدد کرکے اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکتے ہیں ایسے لوگوں کی مدد ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے- رمضان المبارک میں مسلم ہینڈز کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یار خان میں خشک راشن اور آٹا کی تقسیم ایک احسن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ راشن کی تقسیم کے علاوہ مسلم ہینڈ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں اور پاکستان کے کئی شہروں میں رمضان المبارک میں اوپن کچن کا سلسلہ بھی کئی سالوں سے جاری ہے، جس سے لاکھوں افراد تک ان کے گھروں میں افطار کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھانا بھی پہنچایا جارہا ہے ،یہ خدمت خلق کی سب سے بڑی پہچان ہے ۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں