آسمانی بجلی گرنے سے رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں 5 افراد جاںبحق، کئی پالتو جانور ہلاک

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:45

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) آسمانی بجلی گرنے سے رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں 5 افراد جاںبحق اور کئی پالتو جانور ہلاک ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بستی کلہوڑمیں آسمانی بجلی گرنے سے دو سگے بھائی جابحق جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص موقع پر جانبحق اور فیروزہ میں میاں بیوی گندم کی کٹائی کررہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے دونوں موقع پر جاںبحق ہوگئے ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے کے کئی پالتو جانور ہلاک ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں