کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالے 6 اسمگلر گرفتار، اسلحہ برآمد

برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پسٹل، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں، پولیس

منگل 16 اپریل 2024 21:50

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سندھ پنجاب سرحد داؤ والا پر اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ اسمگلروں کی 2 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ملزمان اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کرنے جارہے تھے۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پسٹل، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں