رحیم یار خان ،شدید آندھی اور طوفان کے بعد بارش نے تباہی مچا دی

درخت جڑوں سے نکل گئے ،دیواریں گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی

جمعہ 4 جون 2021 17:13

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) رحیم یار خان میں گزشتہ رات شدید آندھی اور طوفان کے بعد بارش نے تباہی مچا دی درخت جڑوں سے نکل گئے دیواریں گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی اور بجلی کانظام درھم برھم ہونے سے شہر میں 12 گھنٹے تک تاریکی میں ڈوبا رہا جبکہ شدید بارش کی وجہ سے تھلی روڈپر میگا سیوریج سسٹم بیٹھنے سے شیخ زید پیلس کی گاڑی گڑھے میں ڈوب گئی قریب ہی کھڑے عوام نے ڈرائیور اور دوسرے آدمی کی جان بچائی جب کہ گاڑی کو چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد گڑھے سے نکال لیا گیا موقف لینے پر ضلعی ترجمان کے مطابق میگا سیوریج کے گڑھے کاکام جاری تھا کہ اچانک شدید بارش آنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں