راولپنڈی چیمبر میں چودہ اگست کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 22:20

راولپنڈی چیمبر  میں چودہ اگست کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چودہ اگست کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں خطے کی کاروباری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب راولپنڈی چیمبر کی ایک پرانی روایت ہے اور اس دن کے منانے کا مقصد کاروباری برادری کی طرف سے یہ پیغام دینا ہے کہ بزنس کمیونٹی اس ارضِ پاک اور مقدس سر زمین کی محبت میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کاروباری برادری عہد کرتی ہے کہ پیارے وطن پاکستان کے لئے وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پرگروپ لیڈرز سہیل الطاف، سینئر نائب صدرناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدر سہیل الطاف، اراکین مجلس عاملہ اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں