ایس ای سی پی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ترامیم سے رئیل اسٹیٹ شعبے کو ترقی ، سرمایاکاری میں اضافہ ہو گا ، زاہد لطیف

جمعہ 17 اگست 2018 19:37

ایس ای سی پی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ترامیم سے رئیل اسٹیٹ شعبے کو ترقی ، سرمایاکاری میں اضافہ ہو گا ، زاہد لطیف
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدراور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین زاہد لطیف خان نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے آر ای آئی ٹی قوانین مجریہ 2015ء میں مجوزہ اصلاحات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہاہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ترامیم سے رئیل اسٹیٹ شعبے کو ترقی ملے گی اور سرمایاکاری میں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان آر سی سی آئی نے اے پی پی کو بتایاکہ صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی ترقی و وسعت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو شامل کرنا خوش آئند ہے ۔زاہد لطیف خان نے کہا کہ ایس ای سی پی کی جانب سے قوانین میں ترامیم کے ساتھ ٹیکسوں کے نظام میں بھی اصلاحات لائی جائیں۔صدر آر سی سی آئی نے کہاکہ ایس ای سی پی نے آر ای آئی ٹی قوانین کے فریم ورک میںپہلی مرتبہ ترامیم 2008میں متعارف کرائی تھیں جن میں 2010اور2015 میں نظرثانی کی گئی اس عرصے میں صرف ایک ریئٹ اسکیم جاری کی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں