بجٹ2017ء میں اساتذہ کی مراعات میں بے مثال اضافے پر پنجاب ٹیچرز یونین کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو شاندار خراجِ تحسین

ہفتہ 3 جون 2017 16:10

بجٹ2017ء میں اساتذہ کی مراعات میں بے مثال اضافے پر پنجاب ٹیچرز یونین کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو شاندار خراجِ تحسین
کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء) بجٹ2017ء میں اساتذہ کی مراعات میں بے مثال اضافے پر پنجاب ٹیچرز یونین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب ساتذہ زیادہ محنت اور دل جمی سے اپنی تدریسی سرگرمیاں سرانجام دیں گے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تعلیم کی ترقی کیلئے بھی خطیر رقم کا اعلان کیا ہے جس سے اس بات کی امید پیدا ہو گئی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اپنے قائم کردہ تعلیمی اہداف کو کافی حد تک حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بجٹ2017ء میں اساتذہ کی مراعات میں بے مثال اضافے پر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں شاہد مبارک راجہ، ضمیر حسین بھٹی، چوہدری تصور حسین، ارشد محمود بھٹی، محمد سرفراز راجہ، محمد ایاز گجر ، مدثر بھٹی، شفیق بھٹی، رمضان منہاس، شاہد انجم، یونس عباسی اور دیگر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں