ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،

19 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار گرفتار رینجرز کا ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد، لاہور میں آپریشن ، ایک دہشتگرد ہلاک، 7 گرفتار،آئی ایس پی آر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، ایف سی بلوچستان نے غلام پرنگ، مستونگ، روجھان جمالی میں آپریشن کر کے 19 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار وں کو گرفتار کر لیا جبکہ رینجرز نے ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد، لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک، 7 کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے غلام پرنگ، مستونگ اور روجھان جمالی میں آپریشن کر کے 19 دہشتگرد اور ان کے سہولت کار وں کو گرفتار کر لیا تمام دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور دستی بم حملوں میں ملوث ہیں۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کیا ۔ دوسری طرف پنجاب رینجر نے ڈی جی خان، اٹک، اسلام آباد، لاہور میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک، 7 کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کر لیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں