بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے کر آگ کیساتھ کھیل رہا ہے،جنرل زبیر محمود حیات
منگل 14 نومبر 2017 12:50
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں علاقائی جہتیں اور خدشات کو دیکھنا ہو گا ، جنوبی ایشیاء کے جغرافیائی معاشی ، تزویراتی اور سیاسی امور کو دیکھنا ہو گا ۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کا معاملہ جنوبی اور وسطی ایشیاء کے مابین اہم خطہ ہے اور خطے میں سلامتی کے ضامن ہونے کی تگ و دو بھی تزویراتی اہمیت رکھتی ہے ، بیرونی طاقتیں بڑے تزویراتی ڈیزائز کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں ، مجموعی باہمی ترقی کے لئے ابھی بہت سے ممالک کو سمجھنا ہوگا۔جیو اکنامکس اور جیولوجیکل مفادات ایک دوسرے سے متصادم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غیر ریاستی عناصر کے ذریعے جنوبی ایشیاء کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے ۔ماحولیاتی ، تغیرات اور آبی مسائل پیچیدہ چیلنجز کو مزید بڑھا رہے ہیں ، مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیشہ خیمہ ہے ۔ جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کسی بھی قسم کا غلط اندازہ خطرات کا باعث بن سکتا ہے ، پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کا خواہاں ہے جبکہ بھارت میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے ، کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم اور پاکستان کی طرف جنگی ہیجان واضح ہے ۔کشمیر میں بھارتی مظالم میں 90ہزار کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں افراد کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ایل او سی پر 1200 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے ، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور وہ آگ کیساتھ کھیل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کررہا ہے ۔بھارت خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کررہا ہے اور سی پیک کیخلاف ہر سطح پر سازش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام حالات کے تناظر میں کم ازکم جوہری صلاحیت برقرار رکھے گا اور پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ مگر دفاع سے غافل نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں اور ممالک کو روکنے اور گھیرنے کی پالیسی خطے کے لئے نقصان دہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کورکمانڈر پشار لیفیٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے پاک فوج کے 53افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا
راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70افسر ، جوانوں اور شہدا کے اہلخانہ میں اعزازات ..
صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے،ایم پی اے راجہ عبدالحنیف
شیر افضل کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2آپریشنز ،6دہشت گرد ہلاک
سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات ، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات ..
کورکمانڈر پشار لیفیٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے پاک فوج کے 53 افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا
راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24 انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی